جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ملیر جیل میں قیدی نے خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی ملیر جیل میں ایک قیدی نے  ایچ آئی وی (ایڈز) کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی ملیر جیل میں قیدیوں کے طبی ٹیسٹ ہوئے تھے جس میں ایک قیدی عزیر جدون نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر زندگی سے مایوس ہو کر خودکشی کر لی۔

عزیر جدون کی موت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق عزیر جدون اپنا ایچ آئی وی (ایڈز) ٹیسٹ مثبت آنے پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اس نے زندگی سے مایوس ہو کر چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

وزیر جیل خانہ جات نے ملیر جیل میں قیدی کی خودکشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو واقعے کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں