اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پولیس کی شیلنگ اور تشدد، پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کی عدلیہ بچاؤ ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کارکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس گردی سے ایک کارکن علی بلال شہید ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا،پولیس کی شیلنگ سے متعدد کارکنان شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے الزام عائد کیا کہ جو جاتی امرا میں بیٹھی ہے سب کچھ اس کی ایما پرہوا،پاکستانیوں کو زندہ رہنےدو تم لوگوں نے پاکستان کوکھانا نوچناشروع کردیا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کارکن کی شہادت پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی عام انسان ایسا نہیں کرسکتاجیسا انہوں نےکیا،نگراں وزیراعلیٰ زرداری کا بغل بچہ ہے کیا یہ یہاں ماؤں کی گودیں اجاڑنےآیاہے؟

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا خواتین اور بزرگوں پر بدترین تشدد کیا گیا، ان گلو بٹوں کو کہتا ہوں کہ جو ظلم کیا اس کا حساب دینا ہوگا۔

زمان پارک کی بجلی منقطع

اس سے قبل زمان پارک اور گرد ونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس پر عمران خان کی رہائشگاہ پر متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی تھی

دوسری جانب کینال روڈ پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم پولیس نے جیل روڈ کی حدود کو کنٹینرز لگاکر بلاک کررکھا ہے، کنٹینرزلگائےجانےسے ٹریفک کی بندش اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں