تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت میں شاہ عبدالعزیز کی 100 سال پرانی نایاب تصویر جاری

ریاض: سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کی کویت میں لی گئی 100 سالہ پرانی تصویر جاری کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کویت کا 60 واں قومی دن منایا گیا اسی مناسبت سے کنگ عبدالعزیز عجائب گھر نے بانی مملکت کی نادر تصویر جاری کی جو کویت میں کھینچی گئی تھی۔

سعودی عرب اور کویت کے تعلقات مضبوط، برادرانہ اور صدیوں پر محیط ہیں۔

اسی سلسلے میں قومی دن کے موقع پر کنگ عبدالعزیز عجائب گھر نے سعودی کنگ کی تصویر شیئر کی جس میں ایک سو سال پہلے وہ کویت میں نظر آرہے ہیں۔

سعودی کنگ شاہ عبد العزیز کی 90سال پرانی نایاب تصویر جاری

کنگ عبدالعزیز عجائب گھر کا کہنا ہے کہ یہ تصویر 1910 میں انگیز سیاح ولیم شکسپیئر نے کھنچی تھی۔

اس تصویر سے قبل شاہ عبد العزیز نے کویت کے حکمران شیخ مبارک الصباح سے ملاقات کی۔ دورہ کویت میں شاہ عبد العزیز کے ہمراہ شہزادہ ترکی اول بن عبد العزیز، شہزادہ سعود بن عبد الرحمن اور شہزادہ سعد بن عبد الرحمن موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -