تازہ ترین

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

سونے کی درآمدات بڑھنے لگیں

اسلام آباد : ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر44.13 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں 4.971 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.13 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.449 ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمد کیا گیا تھا۔

مقداری لحاظ سے اس مدت میں سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر56.33 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی اور اگست میں 102 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 65 کلوگرام تھا۔

اگست 2023 میں 2.985 ملین ڈالرمالیت کا سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 2.426 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23.02 فیصد زیادہ ہے، مقداری لحاظ سے اگست میں 52 کلو گرام سونے کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست میں 49 کلو گرام تھی۔

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر50.30 فیصد کی نمو ہوئی، جولائی میں 1.986 ملین ڈالرمالیت کے سونے کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی جو اگست میں بڑھ کر2.985 ملین ڈالر ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -