ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سمندری طوفان کے پیشِ نظر ریڈالرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کے پی ٹی نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 25 ناٹیکل میل سے تیزہواؤں کی صورت میں شپنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی جب کہ 35ناٹیکل میل ہوا کی رفتار کی صورت میں کارگو جہازوں کے آپریشن روک دیےجائیں۔

اس حوالے سے جہازوں اور پورٹ تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہنگامی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کے پی ٹی نے جہازوں سے رابطے کے لیے 2ہنگامی فریکوینسیز بھی جاری کی ہیں۔

- Advertisement -

طوفان کے اثرات کے پیشِ نظر رات کے وقت جہازوں کی آمدورفت معطل رہےگی، پورٹ پر موجود تمام ہاربر کرافٹس کو پورٹ کے محفوظ حصوں میں رکھا جائے۔

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر جہازوں کی ڈبل بنکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے بحری جہازوں کوہنگامی صورتحال میں کسی تاخیر کے کھلےسمندر میں منتقل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں