اشتہار

جہانیاں میں 9 سالہ بچی کے ساتھ رشتے دار کی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

جہانیاں: صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقے میں 9 سالہ کمسن بچی کے ساتھ 25 سالہ نوجوان نے زیادتی کی، بچی کی چیخ و پکاراور اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگیا۔

متاثرہ بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا بعدازاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

- Advertisement -

جہانیاں۔نواحی علاقے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں چک نمبر چک نمبر 127 دس آر میں 9 سالہ آنیدہ کو 25 سالہ ملزم مجاہد نے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم 25 سالہ مجاہد 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بچی کی چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہو گئے ۔آنیدہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے کر گئے۔

میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی، ملزم مجاہد جلال پور پیر والا کا رہائشی اور متاثرہ بچی کا رشتہ دار ہے ، پولیس تھانہ ٹھٹہ صادق آباد نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی بے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں