بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ‏گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ‏اسرائیل کی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مذمت کرتا ہے، قبلہ اول کوئی معمولی زمین کا ‏ٹکڑا نہیں ہے، قبلہ اول پریلغاراسلام پرحملہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پرجنگی جرائم کےتحت مقدمات چلائے ‏جائیں، سلامتی کونسل کی فلسطین سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے، اقوام متحدہ ‏انسانیت کےخلاف مظالم بند کرائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ‏‏ترکی روانہ ہوں گا وہاں ترک وزیرخارجہ سےتبادلہ خیال ہوگا، فلسطینی وزیرخارجہ اور سوڈان کے ‏‏وزیرخارجہ بھی ترکی آئیں گے جہاں سے ہم 4ممالک کے وزرائےخارجہ نیویارک جائیں گے اور اقوام ‏‏متحدہ دفتر سے جنرل اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہوتے ہیں ‏‏لیکن وہاں کے عوام خاموش نہیں، لندن کی سڑکوں پر اسرائیل مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج ہوا، ‏‏فرانس کی حکومت نے پابندی لگائی لیکن وہاں کی عوام نےاحتجاج کیا جرمنی میں بھی اسرائیل ‏‏کیخلاف احتجاج ہوا، امیدکرتا ہوں یورپی یونین میں انسانیت کے علمبردار ممالک آوازبلند کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں