منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

روسی سیاستدان اور پیوٹن کے ناقد کی بھارت میں پُراسرار موت

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: روس سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور بزنس ٹائیکون پاول انتوف بھارت میں پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاول انتوف ریاست اڈیشا کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور 24 دسمبر کو تیسری منزل سے گر کر چل بسے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سیاستدان کی ہلاکت کا واقعہ ٹھیک دو روز قبل 22 دسمبر کو روسی سیاح کی بھارت میں پُراسرار موت کے بعد سامنے آیا جسے پہلے تو مقامی میڈیا نے چھپنے کی کوشش کی اور اب خودکشی بتا رہا ہے۔

پاول انتوف بھارت میں چھٹیاں گزارنے کے لیے آئے تھے۔ ان کی موت کو خودکشی کا واقعہ بتا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ادھر روسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں بتایا کہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

پاول انتوف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ناقد تھے۔ انہوں نے یوکرین پر حملہ کرنے پر روسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں