تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

راناثنااللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا

پنجاب اسمبلی کے باہر وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راناثنااللہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔

راناثنااللہ گاڑی میں بیٹھے واپس جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم شخص نے ان پر جوتا پھینکا جو ونڈ اسکرین پر جا لگا۔

صورتحال کو دیکھتے ہی وفاقی وزیر داخلہ کی سیکورٹی الرٹ ہو گئی اور ڈرائیور نے گاڑی کو بھگا دی۔ واقعے پر پولیس اور اسمبلی اسٹاف نے معلومات اکٹھی کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وہاں موجود کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کر کے جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا کہ کل زمان پارک میں میٹنگ ہوئی وہاں تین ہزارارب کا الزام لگا ہے، یہ الزام کسی اور پر نہیں وزیراعلیٰ اور اسکے بیٹے پر لگا، کل زمان پارک مین چور آپس میں دست وگریبان ہوئے۔

وزیر داخلہ نے پرویز الٰہی اور عمران خان کو ڈالر مہنگا ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ڈالر خرید کر بیرون ملک اسمگل کیا، ڈالر مہنگے ہونے کے ذمہ دار یہ ہیں، ان لوگوں نے منی لانڈرنگ کی، مونس الٰہی واپس آئیں اور بات کا جواب دیں۔

Comments

- Advertisement -