پیر, ستمبر 9, 2024
اشتہار

شہید ارشد شریف کے جسد خاکی کی آمد سے قبل ان کے گھر کے باہر پھولوں کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا میں پولیس کی گولی سے شہید ہونے والے پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا جسد خاکی آنے سے قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر پھول بچھا دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید ارشد شریف سے محبت اور عقیدت کے اظہار کیلیے پاکستان بھر سے لوگوں کی ان کی رہائشگاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے، طلبہ، اساتذہ، بیوروکریٹس، سیاستدان، تاجر، ڈاکٹرز وکلا سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کی جراتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے رکھ رہے ہیں۔

گزشتہ شب شہید کی والدہ نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے بیٹے کو شایان شان طریقے سے رخصت کیا جائے، ان کے بیٹے کا سفر آخرت اچھا ہو اور جنازہ پھولوں سے لدا ہو۔

- Advertisement -

 

دکھیاری ماں کی خواہش پوری کرتے ہوئے شہید ارشد شریف سے محبت کرنے والوں نے ان کے گھر کے باہر اور آنے والے راستوں کو علی الصباح پھولوں سے ڈھک دیا ہے۔

سڑک پر ہر جانب پھول نچھاور کردیے گئے ہیں اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ارشد شریف کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائیگی اور وفاقی دارالحکومت میں ہی تدفین ہوگی۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف شہید کی نماز جنازہ آج ہوگی

شہید کی میت کچھ دیر میں قائداعظم اسپتال سے ان کی رہائشگاہ منتقل کردی جائیگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں