بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

قدیم پیٹنگ پلیٹ کروڑوں روپے میں نیلام، تاریخی حیثیت جان کر آپ بھی ششد رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ کے خستہ حال گھر سے ملنی والی قدیم پیٹنگ پلیٹ ریکارڈ 17 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔

مائیولیکا نامی اس اطالوی ڈش کی نیلامی کا تخمینہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر سے ایک لاکھ 63ہزار ڈالر تک لگایا گیا تھا، جب آن لائن نیلامی شروع ہوئی تو نوادرات کے ایک نامعلوم شائق نے یہ تصویر 17 لاکھ 21 ہزار ڈالر (29 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدکر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

اسکاٹ لینڈ کے ایک قدیم دیہاتی گھر سے ملنےوالی یہ پلیٹ مکان کی ایک دراز میں رکھی گئی تھی جو شاید پچھلے دو سو سال سے یو نہی بند پڑی تھی، مٹی کی اس چھوٹی سی پلیٹ پرایک خوبصورت تصویر بنی ہے بظاہر یہ ایک عام سا مصوری کا فن پارہ معلوم ہوتا ہے۔

- Advertisement -

پینٹنگ کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ بھید کھلا کہ یہ کوئی عام پلیٹ نہیں بلکہ بائبل کے قصوں کو مٹی کی پلیٹوں پر تصویری شکل دینے والے مشہور اطالوی مصور نکولا ڈا اربینو کا بنایا ہوا شاہکار ہے۔

نکولا ڈا اربینو 16 ویں صدی کے اوائل میں مائیولیکا سجاوٹ کے اسٹریٹو اسٹائل کا ماسٹر سمجھا جاتا تھا اور اسے “مائولیکا پینٹنگ کا رافیل” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فن پارہ 1520 سے1523 کے درمیان بنائی گئی ہے جو کہ ایک نایاب شاہکار فن پارہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں