ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

قتل کا الزام، کم سن طالب علم کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے دو افراد کے قتل کے مقدمے ميں نامزد چوتھی جماعت کے طالب علم زین کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے تھانہ مانگا منڈی کے رہائشی کمسن زين کی دو افراد کے قتل کے مقدمہ ميں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر کے پولیس کی جانب سے نامزد کم سن ملزم زین کو تفتیشی میں مدد کرنے کا حکم دیا۔

دورانِ سماعت کمسن طالب علم کے وکیل نے عدالت کو بتايا کہ پوليس نے بغير تحقيقات کے زين کا نام چودھری اقبال اور لياقت کے قتل ميں شامل کر ديا ہے۔

طالب علم کے وکیل نے معزز عدالت کو بتایا کہ ملزم زين چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے اور اس کی عمر دس سال ہے ، خدشہ ہے کہ پوليس اسے گرفتار کر لے گی جو اس کے مستقبل پر برا اثر ڈالے گی لہذا عدالت میرے موکل ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری کے احکامات جاری کرے۔

ملزما کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سیشن عدالت نے کمسن طالب علم کی چودہ نومبر تک درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ کم سن طالب علم کو گرفتار نہ کیا جائے جب کہ ملزم زین کو تھانہ رائے ونڈ ميں جاکر مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم صادر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں