ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل شائقین کرکٹ کو اہم پیغام دیا ہے۔

پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ بطور کرکٹر شائقین سے مخاطب ہوں کہ فینز کی قدروقیمت کیا ہوتی ہے؟، یہ کرکٹ شائقین ہی ہیں جو چھوٹے سے کرکٹر کو اسٹار بنادیتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کے لئے ان پر تنقید کرتے ہیں، میں خود بھی یہی چاہتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم سے توقعات ہزار گنا بڑھ جائے اور وہ یہی چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم جیتے، یہ آسانی سے ہار نہیں مانیں گے اگر یہی نظریہ شائقین کرکٹ کی جانب سے پروان چڑھتا ہے توبطور ٹیم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا فینز کو اب قومی ٹیم سے جیت کی امید ہے ، پاکستانی ٹیم اگر نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب لوگ فلاپ ہیں۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو نمبر ون بنانے کے لئے انہیں مزید سہولیات دینگے، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے اور شائقین کرکٹ گرین شرٹس کو سپورٹ کرینگے۔

چیئرمین پی سی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت جلد پی سی بی ‘فینز انگیجمنٹ ‘ کا الگ سے ڈیپارنمنٹ بنانے جارہا ہے، آنے والے ایونٹ میں آپ کو پی سی بی میں فینز کے حوالے سے مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں