پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی میں تیز رفتار بس نے نوجوان کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور تیز رفتار بس نے نوجوان کی جان لے لی۔ ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

بس ڈرائیور حادثے کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

- Advertisement -

لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم گزشتہ 3 گھنٹے سےمیڈیکل افسر اسپتال میں موجود نہیں۔

دوست کے مطابق یعثوب حسین پرنٹنگ کا کام کرتا تھا اور سموسے فروخت کرتا تھا یعثوب اپنے دوست محسن کے ساتھ پرنٹنگ کا آرڈر دینے آیا تھا۔

جاں بحق نوجوان یعثوب حسین کرکٹر بننے کا خواہش مند تھا اور لیاقت آباد زون ٹیم کی جانب سےکرکٹ بھی کھیلتا تھا۔ حادثے میں زخمی شخص کا نام محسن ہے جسے طبی امداددی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں