اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر مالیت کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شدید معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے اور آئی ایم ایف کی جاب سے اس معاہدے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا جو آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر اور ان کی ٹیم نے کیے اور پاکستانی حکام سے اصلاحات پر مسلسل رابطے کیے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ وسط جولائی میں اس معاہدے کا جائزہ لےگا۔ یہ معاہدہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا اور پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا جب کہ معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ یہ معاہدہ پاکستان میں مالی نظم وضبط کا باعث بنے گا جو پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا اور ٹیکس کی آمدن بڑھنے سےعوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی۔

 

اعلامیے کے مطابق اس معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی، ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں