اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت، میچ کی ٹکٹ کیلیے بھگدڑ میچ گئی، پولیس کا لاٹھی چارج

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین میچ کی ٹکٹوں کے لیے شائقین کرکٹ میں بھگدڑ مچ گئی، صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور اس دھکم پیل میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی اتوار (25 ستمبر) کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹ خریدنے کے لیے جم خانہ گراؤنڈ میں عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

صبح سے ہی شائقین کرکٹ ٹکٹ لینے کے لیے قطاریں لگائے کھڑے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہجوم بڑھتا گیا اور صورتحال خراب ہونے شروع ہو گئی۔

نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا لیکن مجمع بےقابو ہو گیا اور لوگ قطاریں توڑ کر اسٹیڈیم کے اندر جانے لگے تو پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

پولیس اور عوام میں جھگڑے کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو اس وقت 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعہ (23 ستمبر) کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں