تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کینیڈا میں گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

کینیڈا میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گزشتہ روز توڑ دیا گیا، بھارتی سفارتخانے نے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی یارک ریجنل پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز یونگ اسٹریٹ اور گارڈن ایونیو کے علاقوں کے ایک مندر میں نصب 5 میٹر اونچے مہاتما گاندھی کے مجسے کو توڑا گیا ہے جس پر بھارتی سفارتخانے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یارک ریجنل پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کس نفرت انگیز تعصب کی بنیاد پر پیش آیا ہے۔

یارک ریجنل پولیس کی ترجمان کانسٹیبل ایمی بودریو نے کہا کہ مجسمے پر ‘ریپسٹ’ اور ‘خالصتان’ جیسے ناگوار الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یارک ریجنل پولیس کسی بھی قسم کی نفرت پر مبنی واقعے کو برداشت نہیں کرے گی جو لوگوں کو نسل، قومیت، زبان، رنگ، مذہب، عمر، جنس کی بنیاد پر تکلیف پہنچاتے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ نفرت انگیز جرائم کا اثر کمیونٹیز پر بڑے پیمانے پر ہوتا ہے اور ہم نفرت پر مبنی جرائم کے تمام واقعات کی بھرپور تحقیقات کرتے ہیں۔

دوسری جانب مندر کے صدر ڈاکٹر بدھیندر دوبے نے کہا کہ اس واقعے نے ہندوستانی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ یہ مجسمہ یہاں گزشتہ 30 برسوں سے موجود ہے، جس کے ساتھ کبھی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد ٹورنٹو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل اور اوٹاوا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے بھی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ کینیڈین حکام سے رابطہ کرکے اس کی فوری تحقیقات اور مجرموں سے قانون کے مطابق نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ گاندھی کا مجسمہ توڑے جانے کا پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل خود بھارت میں گاندھی کا مجسمہ گرایا جاچکا ہے۔

چند سال قبل بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں نامعلوم افراد نے تاریخی مقام پر نصب مہاتما گاندھی کا مجسمہ گرا کر اسے کئی ٹکڑوں میں تقسیم کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -