جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئی 10 میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس نے تصدیق کردی ہے کہ یہ خودکش دھماکا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جس کی شناخت عدیل حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں میں محمد حنیف، محمد یوسف اور محمد بلال شامل ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق سیکٹر آئی 10 میں ناکے پر چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا گیا تھا۔ ٹیکسی کے رکتے ہیں دھماکا ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا جسم مکمل طور پر اڑ گیا ہے جب کہ گاڑی میں بیٹھے دوسرے شخص کا آدھا جسم اڑا ہے۔ خودکش بمبار کے جسمانی اعضا اور گاڑی کے پارٹس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو پمز اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جب کہ وہاں غیر متعلقہ گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد جڑوں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ آر پی او نے راوالپنڈی سمیت چاروں اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

انہوں نے ڈی پی اوز کو داخلی اور خارجی راستوں، پبلک مقامات کی کڑی نگرانی، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کا حکم دیا ہے اور اسلام آباد کو ملانے والے راستوں اور ملحقہ آبادیوں ٹیکسلا واہ، پیر ودھائی، نصیر آباد کے علاقوں میں فوری سرچ آپریشن کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں