جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ، مثبت اور منفی بنے 2 نا قابل یقین ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دو نا قابل یقین مثبت اور منفی ریکارڈ بن گئے ہیں یہ میچ زمبابوے اور گیمبیا کے درمیان کھیلا گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ہونے والے سب ریجنل افریقہ کوالیفائر میچ میں جہاں زمبابوے نے ایک مثبت ریکارڈ اپنے نام کیا وہیں گیمبیا کے ایک کرکٹر نے ایسا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کوئی کھلاڑی نہیں چاہے گا۔

اس میچ میں زمبابوے میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے جو یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ کپتان سکندر رضا نے 43 گیندوں پر 133 رنز کی اننگ کھیلی اور 33 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز پایا۔

- Advertisement -

تاہم دوسری جانب گیمبیا کے ہاتھ انتہائی منفی ریکارڈ آیا جو اس کے بولر موسیٰ کے نام درج ہوا۔ موسیٰ نے چار اوورز کے کوٹے میں 94 رنز دے ڈالے اور یوں وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ سری لنکا کے کسن راجیتا کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف 4 اوورز کے اسپیل میں 75 رنز دیے تھے۔

صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ: اظہر محمود نے کیا بتایا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں