تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

چائے فروخت کرنے والا شخص 50 کروڑ کا مالک نکلا

نئی دہلی: بھارت میں چھوٹے سے اسٹال پر چائے فروخت کرنے والا شہری اچانک 50 کروڑ کا مالک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کروش شھیترا میں ’راج کمار‘ نامی شخص اپنے چھوٹے سے اسٹال پر چائے بیچتا ہے۔ وہ کروڑ پتی کیسے بنا؟ اس کہانی سے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق راج کمار نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کروڑ پتی بننے سے متعلق اپنی کہانی سنائی، اس کا کہنا تھا کہ وہ کرونا صورت حال کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا جس کے باعث اس نے بینک سے لون لینے کا فیصلہ کیا، رقم حاصل کرنے کے لیے جب بینک پہنچا تو عملے نے مجھے حیران کردیا۔

بینکرز نے چائے فروش کو بتایا کہ ہم آپ کو لون نہیں دے سکتے کیوں کہ آپ کے پاس پہلے ہی اکاؤنٹ میں 50 کروڑ روپے موجود ہیں، یہ سن کر راج کمار ششدر رہ گیا۔

چائے  فروش کا کہنا تھا کہ اسے نہیں پتا اس کا بینک اکاؤنٹ اور اس میں پچاس کروڑ کیسے آئے۔

Comments

- Advertisement -