جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

آج رات پانچ سیاروں کا دلکش نظارہ بغیر دوربین کے ممکن ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

قدرت نے خلائی سفر کے بغیر سیاروں کی سیر کا موقع فراہم کردیا، آج رات پانچ سیاروں کا بغیر دوربین کے نظارہ کیا جاسکے گا۔

سیاروں کا سفر کرنے کے شوقین افراد کےلیے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اہم خبر سامنے آگئی، ڈائریکٹر آئی ایس ایس ٹی ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آج رات پانچ سیاروں کا بیک وقت بغیر دوربین کے نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج رات نصف پہر میں عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کا دلکش نظارہ ممکن ہوگا، نظامِ شمسی کے ان پانچ سیاروں کا بیک وقت نصف شب کے دوران آسمان پر دیکھے جاسکے گے۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عموماً رات کو آسمان پر 2 سے 3 سیارے نظر آتے ہیں، سیاروں کے یکجا ہونے کے مناظر مزید کچھ راتوں تک دیکھے جاسکیں گے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث آسمان پر ہونے والی یہ دلچسپ سرگرمی دیکھنا مشکل ہوگی۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق میں زحل سیارہ موجود ہے۔سیارہ پلوٹو مشتری کے بالکل قریب ہے، مشتری اور زحل دونوں بغیر دوربین کے واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔سیارہ پلوٹوکو بھی کسی طاقتور دوربین کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں