منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں ٹریفک کے ایک خوفناک حادثے میں ایک تیز رفتار کار پل سے گر کر نیچے کھڑی دوسری کار پر جاگری۔

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پیش آنے والے حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم دوافراد کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاض کے کنگ فہد روڈ انس بن مالک اٹنرسیکشن ٹنل پر ایک پل سے گاڑی ریلنگ توڑتی ہوئی نیچے دوسری گاڑی پر جاگری۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد دونوں کاریں تباہ ہوگئیں اور پل کی ریلنگ ٹوٹنے اور گاڑیاں الٹنے سے ٹریفک کافی کیلئے معطل ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حادثات زیادہ تر تیز رفتاری یا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے رونما ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں