واشنگٹن : امریکی دارالحکومت میں برگر کھانے کا منفرد و دلچسپ مقابلہ منعقد ہوا جس میں پیٹو افراد نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بحث تو عام ہے کہ زیادہ پیٹو کون ہے، خواتین یا مرد لیکن اس کا فیصلہ ایک امریکی خاتون اور مرد نے کر دیا ہے، امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں برگر کھانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں امریکا بھر سے 14 پروفیشنل پیٹو (کھانے کے شوقین افراد) سمیت متعدد مقامی افراد نے شرکت کی اور تیز ترین رفتار سے بھاری بھرکم مزیدار برگر کھانے کی بھرپور کوشش کی۔
مقابلے میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون جو چار بچوں کی والدہ بھی ہیں، نے دس منٹ میں 34 برگر کھاکر مقابلے کی فاتح قرار پائی لیکن ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی فاتح قرار پایا۔
جی ہاں! یہ مقابلہ دو افراد نے جیتا، جس میں ایک خاتون تھیں اور دوسرے فاتح ریاست پنسیلوینیا سے تعلق رکھنے والا ڈین کلر کنیڈی ہے، انہوں نے بھی 10 منٹ میں 34 برگر کھائے۔
دونوں امریکی شہریوں نے صرف دس منٹ میں 34 برگر چٹ کر ڈالے، اس کامیابی پر دونوں کو 4350 ڈالر کا ایک اور 1750 ڈالر کا ایک انعام دیا گیا۔
خیال رہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون اس سے قبل بھی اس مقابلے میں 35 برگر چٹ کرکے مردوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔