بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

’فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے فوری جنگ بندی اور پھر دو ریاستی حل اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں حالیہ حملہ اس جنگ کووسعت دینےکی چال کےسواکچھ نہیں، لبنان پرحملےاس امن پسند دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سب کو اسرائیلیوں کی طرف سے اس فعل کی مذمت کرنی چاہیے اسرائیلی حملے اس جنگ کو مشرق وسطیٰ سے آگے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں، اسرائیلی حملے  اس دنیا کے لئےبہت سنگین نتائج کے حامل ہوں گے۔

- Advertisement -

صحافی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ اس بحران کا حل کیسے تلاش کیا جائے؟ تو شہبازشریف نے جواب دیا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے فوری جنگ بندی اور پھر دو ریاستی حل اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں