بولر گیند کرائے اور وہ وکٹوں کو لگ جائے لیکن پھر بھی بیٹر کو آؤٹ قرار نہ دیا جائے تو یہ دیکھ کر سب حیران ہی رہ جائیں گے نا۔
کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہے جس کی تاریخ کئی منفرد واقعات سے بھری ہوئی ہے میدان میں بعض اوقات ایسے نا قابل یقین واقعات پیش آ جاتے ہیں جن کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی یقین کرنا مشکل ہوتا ہے جیسا کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک مقامی میچ کے دوران ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا یہ حیران کن واقعہ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ویسٹرن ڈسٹرکٹس کے مابین تھرڈ گریڈ میچ کے دوران پیش آیا جس میں بولر نے گیند کرائی جو بیٹر کے بلے کے بجائے وکٹوں کو لگی لیکن پھر بھی بیٹر کو آؤٹ نہیں دیا گیا اور یہ منظر جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا۔
اس سارے واقعہ کا پیش منظر یہ ہے کہ بولر نے گیند کرائی جو وکٹوں کو لگی اور درمیانی وکٹ بیلز کے نیچے سے نکل گئی تاہم اس کے باوجود نہ ہی وکٹوں پر رکھی بیلز میں سے کوئی ایک زمین پر گری اور نہ ہی کوئی وکٹ مکمل طور پر زمین سے اکھڑی، جس پر امپائر نے بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
ایم سی سی کے قانون 29.1 کے مطابق بلے باز کو تب تک بولڈ آؤٹ نہیں قرار دیا جاسکتا ہے جب تک اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل مکمل طور پر نہ گرے یا کم ازکم ایک یا اُس سے زیادہ اسٹمپ مکمل طور پر زمین سے نہ اُکھڑ جائیں۔
Things you don't see every day…
Explain this one from a Ginninderra-Wests game for us, cricket fans – how was this possible?
Physics? Chewing Gum? Swollen timber in all the rain?"
Wal Murdoch pic.twitter.com/484qFEt1Wj
— Cricket ACT (@CricketACT) December 10, 2023
سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کرکٹ کی تاریخ کا یہ حیران کن منظر دیکھ چکے ہیں اور اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا زندگی میں صرف ایک بار ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔