اشتہار

گلوب کا منفرد طریقہ استعمال، صرف مچھر نہیں دیگر حشرات سے بھی نجات پائیں

اشتہار

حیرت انگیز

گلوب (کوائل) مچھر سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا منفرد استعمال آپ کو صرف مچھر ہی نہیں بلکہ دیگر حشرات الارض سے بھی نجات دلائے گا۔

موسم قدرے گرم ہوتے ہی مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جو انسان کو کسی پل چین نہیں لینے دیتے۔ اس سے نجات حاصل کرنے کیلیے اسپرے، لوشن بھی استعمال ہوتا ہے لیکن دہائیوں سے مقبول طریقہ کوائل یعنی گلوب کا ہے جس کو جلا کر مچھروں کو بھگایا جاتا ہے۔ تاہم اسی گلوب کو الگ طریقے سے استعمال کرکے آپ مچھر سمیت دیگر حشرات الارض سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آج ہم آپ کو اس کا ایک اور طریقہ استعمال بھی بتائیں گے جو تھوڑا منفرد ہے مگر اس کے نتائج آپ کو بھی مطمئن کر دیں گے۔

- Advertisement -

اس کے لیے آپ کو گلوب کو ایسے طریقے سے استعمال کرنا ہوگا جو آپ نے اس قبل نہیں کیا ہوگا۔

طریقہ استعمال:

ایک گلوب کو پانی سے دھو لیں تاکہ اگر اس پر دھول مٹی لگی ہے تو وہ صاف ہوجائے، اسکے بعد جب کوائل یعنی گلوب تھوڑا نرم ہوجائے تو اسے ایک پیالے میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔

اب اس میں 2 چمچ ہینڈ سینیٹائزر، ایک چمچ بیکنگ سوڈا، 2 چمچ سفید سرکہ اور آدھا لیموں کا رس شامل کرلیں۔ ان تمام چیزوں کو اس طرح کُوٹ لیں کہ وہ یک جان ہوجائیں۔ پھر اس میں آدھا گلاس پانی ڈال کر اس کواچھی طریقے سے ہلائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

اب چھلنی کی مدد سے اس مکسچر کو چھان کر ایک اسپرے بوتل میں بھر لیں پھر گھر میں جہاں بھی مچھر، لال بیگ، چونٹیاں یا دوسرے قسم کے کیڑے مکوڑے موجود ہوں وہاں اس کا اسپرے کریں۔ اسکے استعمال سے آپ کے گھر اور کچن میں موجود تمام حشرات الارض بھاگ جائیں گے۔

آپ گلوب کا استعمال کرتے ہیں تو یہ تو معلوم ہی ہوگا کہ گلوب کے اندر موجود سوراخ بعض اوقات زیادہ گہرا نہیں ہوتا یا پھر اس میں کلپ فکس نہیں ہو پاتا، ایسے میں آپ گلوب کو جلانے سے پہلے اس کے سوراخ میں ماچس کی تیلی کو گھمائیں۔

اس طرح سوراخ میں اتنی جگہ بن جائے گی کہ آپ باآسانی اس میں کلپ فکس کر سکیں گے، اور جلاتے وقت گلوب پر ہلکا سا پانی کا سپرے کرلیں تو یہ رات بھر جلتا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں