سوشل میڈیا پر امریکی برانڈ ہارلے ڈیوڈسن ہیوی بائیک پر دودھ بیچنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہے۔
عام طور پر پہلے دودھ والے آپ کو سائیکل میں دودھ فروخت کرتے نظر آتے ہونگے اس کے بعد اب اس کام کو موٹرسائیکل پر انجام دیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں اب ساشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص اپنی ہیوی بائیک پر دودھ بیچنے کے لیے نکلا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص امریکی برانڈ ہالے ڈیوڈسن بائیک پر دودھ دودھ بیچنے کے لیے نکلتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اتنی مہنگی بائیک کے دونوں سائیڈوں پر دودھ کے ڈرم لٹکائے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس شہر کی ہے لیکن میڈیا رپورٹس میں یہ ویڈیو کسی بھارتی شہر کی بتائی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہے۔