شیخو پورہ میں پنجاب ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ناقص انتطامات کے باعث ایک شخص نے 600 ووٹ ڈال دیے۔
شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 جھگیاں لوگوں نے جعلی ووٹ ڈالنے والے کو پکڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ جعلی ووٹ ڈالنے والے نے اپنا عہدہ اے پی او بتایا۔
مزید پڑھیں: ووٹنگ لسٹ میں مردہ قرار دیا گیا شخص ووٹ ڈالنے پہنچ گیا
600 ووٹ ڈالنے کی خبر پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ آر او کے مطابق اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کی 600 ووٹ ڈالنے کی بات غلط اور جھوٹ ہے۔
ان کے مطابق اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر نے بزرگ شہری کا ووٹ کاسٹ کرنے میں مدد کی تھی، پولنگ بوتھ پر مہیا بیلٹ پیپرز سے معلوم کیا گیا کہ 600 ووٹ کاسٹ نہیں کیے گئے۔
ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر اے پی او کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔