کراچی میں اسکوٹی سوار خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ گلستان جوہر میں منگل کی دوپہر کو پیش آیا جہاں اسکوٹی چلانے والی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔
اسکوٹی چلاتے ہوئے خاتون سلپ ہو کر گری تو پیچھے آنے والے ڈمپر نےکچل دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی شناخت کرکے تلاش کی جائے گی۔ پولیس نےڈمپر کو تحویل میں لے لیا اور لاش جناح اسپتال منتقل کر دی۔
میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت 23 سالہ سارہ کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفیہ سارہ گلشن اقبال بلاک10کی رہائشی تھی اور شارع فیصل پرنجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔