جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاہور میں ٹاک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔ ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سندر بحریہ میں پیش آیا جہاں نوجوان دوست کے ہمراہ ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے زندگی گنوا بیٹھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو داؤد کی آنکھ میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

داؤد کا ساتھی ٹک ٹاکر بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دونوں دوست پراپرٹی کے کام سے وابسطہ تھے، دونوں کی عمریں 22سے25 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے باعث پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں