بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

گاڑی کیلئے نمبر ’’1‘‘ کی پلیٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گاڑی کیلئے نمبر پلیٹ’’1‘‘ مزمل کریم نامی کاروباری شخصیت نے سب سے زیادہ بولی لگا کر خریدلی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے  پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوئی ، 40 نمبر پلیٹس نیلام کرکے سندھ حکومت کو 67 کروڑ54 لاکھ روپے ملے، سندھ سرکار اس رقم سے سیلاب زدگان کیلئے 2251 گھر تعمیر کرے گی۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی میں پریمیئم کیٹگیری، گولڈ اورسلور کیٹگری کو رکھا گیا، بولی لگانے والوں نے اپنے لکی نمبر کی نمبر پلیٹ لینے کیلئے اچھی سے اچھی بولی لگائیں۔

- Advertisement -

نمبر پلیٹ1 سب سے زیادہ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ نمبر 2 کی پلیٹ 3 کروڑ 70 لاکھ ، نمبر3 کی پلیٹ3 کروڑ 60 لاکھ ،4 کی نمبر پلیٹ 3 کروڑ20 لاکھ ، 5 کی نمبرپلیٹ 5 کروڑ 30 لاکھ ،6 کی نمبرپلیٹ نمبر 2 کروڑ30 لاکھ ،نمبر7 کی پلیٹ4 کروڑ 60 لاکھ، نمبر8 کی پلیٹ 4 کروڑ 10 لاکھ،نمبر9 کی پلیٹ 4 کروڑ اورنمبر 10 کی نمبرپلیٹ ایک کروڑ40 لاکھ روپےمیں نیلام ہوئی۔

کچھ خاص نمبر جن میں 0007 کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ10 لاکھ ، 786 کی نمبرپلیٹ دو کروڑ پینسٹھ لاکھ ، 110 کی نمبر پلیٹ 90 لاکھ، 0001 کا نمبرایک کروڑ 5 لاکھ، 111 نمبرپلیٹ ایک کروڑ 10 لاکھ ، 333 کی نمبر پلیٹ 67 لاکھ ،555 کی نمبر پلیٹ 85 لاکھ روپے، 777 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

حکومت سندھ بہت جلد پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کرے گی، جس کا مقصد تعمیر نو کیلئے اضافی وسائل پیدا کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں