پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بڑی بہن کی 20 سال بعد ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی 20 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بیس سال بعد ملاقات کی ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان بھی ملاقات کے لیے فورٹ ورتھ میں موجود تھے، انھوں نے کہا ’’کل ڈاکٹرعافیہ سے میری فورڈ ورتھ کی جیل میں ملاقات ہوگی، ڈاکٹر فوزیہ اور وکیل کلائیو اسمتھ بھی کل دوبارہ ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کریں گے۔‘‘

- Advertisement -

سینیٹر مشتاق خان نے ٹویٹ میں ڈاکٹر فوزیہ کی آج کی ملاقات کا احوال بھی بیان کیا، انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی، جیل کے ایک کمرے میں دونوں بہنوں نے شیشے کے آر پار بیٹھ کر ملاقات کی۔

سینیٹر مشتاق کے مطابق ’’ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ نے اپنی بڑی بہن کو خود پر گزرے حالات کی تفصیلات بتائیں، ڈاکٹر عافیہ نے کہا کہ انھیں اپنی امی اور بچے ہر وقت یاد آتے ہیں۔‘‘

انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اپنی امی کی وفات کا علم نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں