بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

عافیہ صدیقی کی معافی کیلیے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی معافی کیلیے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔

امریکی صدر کو خط بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد کی جانب سے لکھا گیا جبکہ اس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو پیش کی۔

خط کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عافیہ صدیقی کیس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت تک قواعد و ضوابط اور قانون کو نظر انداز کیا گیا۔

- Advertisement -

اس میں کہا گیا کہ میڈیکل ریکارڈ قید کے دوران تشویشناک جسمانی و ذہنی تشدد کو بھی ظاہر کرتا ہے، عافیہ صدیقی کو خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھا گیا، ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق اور قیدی کے حقوق کے خلاف ہیں۔

’آپ سے گزارش ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی معافی پر غور کیا جائے۔ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے عوام میں باہمی اعتماد اور محبت کی فضا قائم ہوگی۔‘

یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپسی سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور اس موقع پر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے امریکا بھیجنے والے وفد کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔

سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل اور فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اٹارنی جنرل نے امریکا بھیجنے والے وفد کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ سینیٹر طلحہ محمود، فوزیہ صدیقی، انوشے رحمان اور ڈاکٹر پر مشتمل 4 رکنی وفد امریکا جائے گا ساتھ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹرز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

امید ہے وفد اگلے دو ہفتے تک امریکی آفیشنلز سے میٹنگ کرے گا، امریکا کے الیکشنز کے فوراً بعد وفد امریکا جائے گا۔ عدالت نے وکیل زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کو دونوں فریقین کافوکل پرسن مقرر کر دیا تھا۔ اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر فوزیہ جس ڈاکٹر کو لے کر جانا چاہتی ہیں اس کی ویزا پوزیشن کیا ہے۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ڈاکٹر کے پاس ویزہ ہے، جسٹس اعجاز اسحاق نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے ویری گڈ آپ معاملے میں انوالو ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں