ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

‘عافیہ صدیقی کا کیس پاکستان ہر سطح پر لڑ رہا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرمملکت امورخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کا کیس پاکستان ہر سطح پر لڑ رہا ہے عافیہ صدیقی کو قونصلر رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ یہ کہنابالکل درست نہیں کہ ہم تنہا ہیں خارجہ پالیسی کےشعبےمیں پاکستان کوبہت کامیابیاں ملی ہیں۔

حناربانی کھر نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا کیس پاکستان ہر سطح پر لڑ رہا ہے ہر ملک کا اپنا دائرہ کار اور قوانین ہوتے ہیں عافیہ صدیقی کوقونصلررسائی فراہم کی جاتی ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملہ پرہم سفارتی جہاد کر رہےہیں آج کا بھارت سیکولر ملک نہیں رہا بھارت نہرو اور مہاتما گاندھی کے اصولوں پر آج نہیں چل رہا۔

اجلاس میں افضل ڈھانڈلہ نے کہا کہ پی ٹی وی پرسوائےحکومت کی تعریف کےکچھ نہیں ہوتا پی ٹی وی کو دیگر چینلز کے مقابلے میں کھڑا کیا جائے ورنہ بندکردیں۔

جویریہ ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 699 ملین کا بجٹ ہے اور آئے روز یہ لوگ احتجاج پر ہوتے ہیں پی ٹی وی کے کانٹینٹ کو بہتر بنانےکی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں