تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پاکستانی اداکار آغا علی طالب علموں کی آواز بن گئے، حکومت سے بڑا مطالبہ

لاہور: پاکستان اداکار و گلوکار آغا علی نے طالب علموں کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے حکومت سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آغا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے طالب علموں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا تذکرہ بھی کیا۔

اداکار نے طلب علموں کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ملک بھر سے طالب علموں کے لاتعداد پیغامات موصول ہوئے، وہ امتحانات منسوخ کرنے کا بالکل درست مطالبہ کررہے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’کرونا کی تیسری لہر کے پھیلنے کے بعد معاملات بہت خراب ہیں، اسی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہوکر آن لائن کی طرف جارہے ہیں‘۔

آغا علی لکھا کہ ’کرونا وائرس کی اس لہر دُنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کئی افراد کی جان لے چکی ہے، ایسے میں طلبا کے امتحانات خطرے سے کم نہیں ہے۔‘

انہوں نے طالب علموں کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’براہ کرم! امتحانات کو منسوخ کر کے طالب علموں کو پچھلے ریکارڈ کی بنیاد پر پروموٹ کریں، کرونا کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے پورا ملک دباؤ میں ہے اور ایسے میں امتحانات کی وجہ سے ذہنی دباؤ دینا درست نہیں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -