منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کالج میں لوگ مجھے ’عادت بھائی‘ کہتے تھے، آغا علی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان آغا علی کا کہنا ہے کہ کالج میں لوگ مجھے عادت بھائی کہہ کر پکارتے تھے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکار آغا علی نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

آغا علی نے بتایا کہ اداکاری سے پہلے پہلا شوق گانا تھا، کالج میں ہم اداکاری کرتے تھے وہاں میں گانا بھی گاتا تھا، پہلا گانا اسٹیج پر ’عادت‘ گایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’جب عادت گانا گایا تو کالج میں کئی لوگوں نے میرا نام عادت بھائی رکھ دیا تھا۔

آغا علی نے کہا کہ ’تھیٹر میں لوگوں کا ردعمل فوری آتا ہے اور تھیٹر وجہ سے میری اداکاری بھی اچھی ہوتی چلی گئی۔

اداکار نے کہا کہ ’میرا تعلق لاہور سے تھا جب وہاں میں نے اداکاری شروع کی تو وہاں کام ختم ہورہا تھا اور آہستہ آہستہ سارے اداکار کراچی آرہے تھے، لاہور میں کام بچا ہی نہیں تھا۔‘

آغا علی نے کہا کہ ’جب میں کراچی آیا تو دو سیریل اور ٹیلی فلمز کرچکا تھا امید تھی کہ یہاں آیا ہوں تو آرام سے مین چینلز پر کام مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’کراچی آکر دو تین سال بہت پریشان رہا، وہ ایک رئیلٹی چیک تھا جو بہت بار باؤنس ہوا، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ آْغا علی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، آغا علی اور حنا الطاف 22 مئی 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں