پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کی خاص بات ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال کا آخری اوور تھا جس میں انہوں نے انگلش کپتان معین علی کو 15 رنز نہیں بنانے دیے اور انہیں آف سائیڈ پر گیندیں کرکے پھنسائے رکھا۔
Nerves of steel! 🤩
Debutant Aamir Jamal stars with a remarkable last over 👏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/tsZ1KQtg9v
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ ’ڈیبیو پر اللہ تعالیٰ نے عزت دی اور 15 رنز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔‘
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ’جب 19ویں اوور میں حارث رؤف کو چھکا لگا تو میں تھوڑا گھبرا گیا تھا اور سوچ رہا تھا اب مجھے آخری اوور کیسے کرنا ہے۔‘
عامر جمال نے کہا کہ ’جب بابر اعظم نے اوور دیا تو میں نے ان سے کہا کہ ’وائڈ یارکر‘ کرواؤں گا شروع کی دو گیندیں ایسی ہی کیں لیکن تیسری گیند پر جو چھکا لگا اس وقت گیند (ڈیو) کی وجہ سے گیلی تھی اور ہاتھ سے سلپ ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کپتان بابر اعظم نے آخری گیند تک حوصلہ بڑھایا جس کی وجہ سے اعصاب پر قابو رکھنے میں مدد ملی۔‘
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چھٹا ٹی 20 کل لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔