پیر, جون 24, 2024
اشتہار

’عوام میں گندے کپڑے دھونا میری کلاس نہیں‘ عامر علی کا سابقہ بیوی کی تنقید پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف ٹی وی اداکار عامر علی نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ سنجیدہ شیخ کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے سابق شوہر کا نام لیے بغیر ان پر سخت تنقید کی تھی۔

اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کہا تھا کہ آپ کی زندگی میں کچھ ایسے لوگ ضرور ہوتے ہیں جو آپ کی حوصلہ شکنی کی کوشش کرتے ہیں، وہ آپ سے کہتے ہیں کہ آپ نہیں کر سکتے یا پھر آپ اسے کرنے کے قابل نہیں ہیں، لہٰذا بہتر ہے ایسے لوگوں سے دور رہا جائے۔

- Advertisement -

کچھ لوگ آپ کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، سنجیدہ شیخ کی سابق شوہر پر سخت تنقید

اب اداکارہ کے سابق شوہر عامر علی نے نیوز 18 کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنجیدہ شیخ کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہماری طلاق کو 5 سال ہوگئے اور ضروری نہیں جو انہوں نے کہا کہ وہ میرے بارے میں ہی کہا ہوگا۔

اداکار  عامر علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے طلاق کے بعد سنجیدہ اس طرح کی حالت سے گزری ہوں گی کیوں کہ ہماری کہانی پُرانی تھی جو کہ اب ختم ہوچکی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ طلاق کے بعد مجھ پر کیا گزری اور میرے ساتھ کیا ہوا، لیکن عوام میں گندے کپڑے دھونا میری کلاس نہیں ہے، میں نے کبھی کسی کو نیچا نہیں دکھایا اور میں کبھی ایسا نہیں کروں گا، خاص طور پر ان کے ساتھ جس کے ساتھ میرا رشتہ رہا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں