اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

محمد عامر اور عماد وسیم ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اب بھی پُر امید

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بڑی فتح کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی تقریباً نا ممکن ہو چکی ہے لیکن محمد عامر اور عماد وسیم اب بھی پُر امید ہیں۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک بڑی شکست سے دوچار کر کے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ کی پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے پاکستان کے 8 پوائنٹس اور نمبر پانچوں ہے کل انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹ بھی 10 ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

تاہم یہاں صورتحال یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ اتنا زیادہ ہے کہ اس کو پار کرنے کے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سادہ فتح نہیں بلکہ کیلکولیٹڈ فتح درکار ہوگی۔

اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے انگلش ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگا تاہم ہدف کا تعاقب کیا تو پھر کچھ یوں ہوگا کہ اگر انگلینڈ نے 150 رنز کا ہدف دیا تو اسے 3.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا اور آخر الذکر تو نا ممکن ہے۔

تاہم رواں میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم اس صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم کے لیے پُر امید ہیں۔

ایک نجی ٹی وی شو میں محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کو کل انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرنا ہوگی۔ اگر وہ 400 رنز کر لے تو پھر اس کا کچھ چانس بن سکتا ہے جب کہ عماد وسیم نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں