تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

ملتان میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پر ہنگامہ آرائی کے واقعے پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے گرفتار کیا گیا، ان کے ہمراہ 10 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر کو تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے این اے 155 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ طارق رشید  اور ملک انور کو نشتر اسپتال سے حراست میں لے لیا جبکہ سینیٹر رانا محمود الحسن بھی زیرِ حراست ہیں۔

عامر ڈوگر و کارکنوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مذمت

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عامر ڈوگر اور کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، امیدوار کو ہی گرفتار کر لیں گے تو انتخابات کس نوعیت کے ہوں گے، عجیب و غریب ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، شفافیت پر کون یقین کرے گا؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیل بھرو تحریک تو پرامن احتجاج کا طریقہ ہے، ہم پرامن احتجاج کا راستہ اپنا رہے ہیں، ہماری تمام تحریکیں اب تک پرامن رہی ہیں کہیں ہنگامہ آرائی نہیں کی، یکے بعد دیگرے ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ’گرفتاریاں کر کے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گرفتاریاں مایوسی پھیلانے اور لوگوں کو بددل کرنے کی اسکیم ہو سکتی ہے۔ سیاسی انتقام بند کر کے انتخابات کا مطالبہ ہمارا پورا کر دیا جائے تو جیل بھرو تحریک کی نوبت ہی نہ آئے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پارٹی رہنما کی گرفتاری پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، عامر ڈوگر لڑائی جھگڑا کرنے وال اشخص نہیں ہے، عامر ڈوگر کے خلاف سیاسی کیس ہے اور انہیں ڈرانے کے لیے ایسا کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ کیمرے کی آنکھ سے کچھ چھپ نہیں سکتا سب نے دیکھا کیا ہوا، ہر دن رہنماؤں کی گرفتاری کی خبریں سامنے آتی ہیں، یہ سمجھتے ہیں ظلم و جبر کر کے عوام کو دبا دیں گے۔

Comments

- Advertisement -