بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عامر جمال نے ایک اور ریکارڈ بناتے ہوئے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال جنہوں نے دورہ آسٹریلیا میں اپنے ڈیبیو سے ہی دھوم مچا رکھی ہے اب ایک اور ریکارڈ بنا کر لیجنڈ وسیم اکرم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پہلی اننگ میں نویں نمبر پر بیٹنگ کر کے 82 رنز کی نا قابل فراموش اننگ کھیلی اور آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں 6 کینگرو بیٹرز کی وکٹیں حاصل  کیں۔

یوں عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان عمران خان واحد کرکٹر تھے جنہوں نے 80 سے زائد رنز اور ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 1983 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں