جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آسکر نامزدگی کے بعد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو نیا نام مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ڈائریکٹر اور اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر میں نامزدگی کا اعزاز ملنے کے بعد فلم کا ٹائٹل تبدیل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم کو ’لاپتہ لیڈیز‘ کو بھارت کی  آفیشل سرکاری انٹری کے طور پر آسکر 2025 کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lost Ladies (@lostladiesfilm)

- Advertisement -

آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے بعد ایوارڈ کی اہم شرائط میں سے ایک کو پورا کرتے ہوئے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو فلم کے نئے نام اور  پوسٹر سے آگاہ کیا گیا۔

 فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز عامر خان پروڈکشن کی جانب سے فلم کے نام کو ہندی سے انگریزی میں کنورٹ کرتے ہوئے آسکر 2025 کیلئے فلم کا نام لاپتہ سے‘لوسٹ لیڈیز‘ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے فلم لاپتہ لیڈیز کے میکرز کا کہنا تھا کہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، لوسٹ لیڈیز  کے نام سے فلم لاپتہ لیڈیز  کا نیا پوسٹر آسکر میں کمپیٹ کرنے کیلئے تیار ہے‘۔

واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے، اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں