منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عامر خان کے مداحوں کیلیے حیرت انگیز خوشخبری ’گجنی‘ کا ڈبل سیکوئل بنے گا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلمساز ایلو اروند نے بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’گجنی‘ کے سیکوئیل کا اشارہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اداکار کی سپر ہٹ فلم گجنی  کے سیکوئل ’گجنی 2‘ کی منصوبہ بندی شروع ہو گئی یعنی ان کے مداحوں کو’گجنی‘ کے آگے کی کہانی آنے والے سالوں میں دیکھنے کو ملے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’گجنی 2‘ میں دو گجنی ایک ساتھ دیکھنے کو مل سکتے ہیں، فلمساز ایلو اروند نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی مشہور فلم گجنی کے سیکوئیل کا ہندی اور تامل زبان میں ایک ساتھ شوٹنگ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملہ کچھ یوں ہے کہ فلم ’گجنی‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان نے اہم کردار نبھایا تھا، لیکن اس سے قبل اے آر مرگداس کی ہی ہدایت کاری میں بننے والی تمل زبان کی فلم ’گجنی‘ میں سپر اسٹار سوریا نے اہم کردار نبھایا تھا۔

گجنی فلم حقیقت میں تمل فلم کا ہی ہندی ریمیک تھا، اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندی اور تمل دونوں ہی زبان میں ’گجنی 2‘ کو بنایا جائے گا۔ ہندی ورژن میں عامر خان اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور تمل ورژن میں سوریا اہم کردار نبھائیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق ان دونوں ہی ورژن کو ایک ساتھ بڑے پردے پر ریلیز کیا جا سکتا ہے، یعنی 2 ’گجنی‘ ایک ساتھ سنیما ہال میں دکھائی دیں گے۔

حال ہی میں سوریا نے ایک بیان بھی دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اور عامر خان کی ’گجنی 2‘ کو ایک ساتھ لے کر آنے والے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ فلمیں کب تک ریلیز کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں