اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’’میں نے بیوی کی خاطر اپنے گھر والوں کو بھی چھوڑ دیا تھا تاہم آج علیحدگی کی خبر بھی اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں، بحیثیت باکسر طلاق کے فیصلے پر میرا دل نہیں ٹوٹا‘‘۔ عامر خان نے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ فریال کسی اورباکسر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔

بعد ازاں عامر خان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے اپنے تمام ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا مگر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ ’’میں نے فریال سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں‘‘۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں