ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

کیا عامر خان کو پھر محبت ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے مشہور عامر خان کو دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا ملنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

مستقبل قریب میں عامر خان کے پاس جشن منانے کیلیے مختلف مواقع ہیں جن میں ان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز، بیٹے جنید کا فلم ’لویاپا‘ سے بڑی اسکرین پر بطور اداکار و پروڈیوسر ڈیبیو، سابق اہلیہ کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کی آسکر ایوارڈز میں زبردست دھوم وغیرہ شامل ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ عامر خان ایک خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کروانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتا دیا

ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کی مبینہ خاتون دوست کا تعلق بنگلور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے اور ذاتی تفصیلات کو ظاہر نہیں کرنا چاہیے لیکن اداکار نے حال ہی میں اُس خاتون کو اپنے اہل خانہ سے ملوایا اور ان کی ملاقات اچھی رہی۔

اگرچہ خاتون کی شناخت یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن اس پیشرفت سے مداحوں میں تجسس پایا جاتا ہے۔

عامر خان اور سابق اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق کے بعد بھی دوستانہ تعلقات ہیں۔ حال ہی میں کرن راؤ نے ایک انٹرویو میں علیحدگی کے بعد تعلقات کے منفرد ہونے کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ طلاق والا معاملہ آسانی سے ہوا کیونکہ ہم نے یہ فیصلہ کرنے کیلیے ایک دوسرے کو وقت دیا، ہم نے شادی برقرار رکھنے کیلیے بہت کام کیا اور یہاں تک کہ جب ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا اس میں بھی احتیاط سے کام لیا۔

سابق اہلیہ نے بتایا کہ ہم نے کبھی لڑائی نہیں کی بس کچھ معاملات پر اختلاف رکھتے تھے جو جلد حل ہو جاتے تھے۔

کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ ہمارے تعلقات میں محفوظ کرنے کے قابل بہت کچھ تھا، ہم نے رشتوں کو توڑنے کے بجائے نرمی سے چلا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں