ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

عامر خان کی بڑی اسکرین پر واپسی، فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار عامر خان بڑی اسکرین پر واپسی کیلیے پُرجوش ہیں جہاں وہ فلم ’ستارے زمین پر‘ میں جلوہ گر ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے جو عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے، اداکار اس میں ایک نئی کہانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے، تصاویر وائرل

فلمسازوں نے فلم کی ایڈیٹنگ مکمل کر لی ہے اور عامر خان اب اس کی تشہیری حکمت عملی میں پوری طرح مصروف ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عامر خان جون کے مہینے میں ہموار راستے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ابتدائی طور پر ریلیز ڈیٹ 30 مئی طے کی گئی تھی لیکن 20 جون کی ریلیز سے فلم کو باکس آفس فائدہ ہونے کا امکان ہے۔

’عامر خان ’ستارے زمین پر‘ کی کہانی سے مطمئن ہیں کیونکہ یہ ان کے ’ہنسی، جذباتی اور ڈرامے‘ کے فارمولے پر مبنی ہے۔ وہ ایک اچھی تاریخ کی تلاش می تھے اور انہیں 20 جون کا دن مناسب لگا ہے۔ فلم کی مارکیٹنگ کے حوالے سے پلان تیار ہے۔‘

ذرائع کے مطابق فلم کے ٹریلر کو حتمی شکل دے دی گئی، اداکار ٹریلر کو اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ 2‘ کے ساتھ منسلک کرنے کا ہدف بنا رہے ہیں کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

’ستارے زمین پر‘ کے ذریعے اداکار کا مقصد ایک بار پھر مداحوں کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کرنا اور اہم سماجی موضوعات پر روشنی ڈالنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں