ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’’بیٹی کی شادی پر بہت روؤں گا‘‘ عامر خان نے اپنا کہا سچ کردکھایا!

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے جانے مانے اداکار عامر خان نے ایک بار کہا تھا کہ میں اپنی بیٹی کی شادی پر بہت روؤں گا، اداکار نے اپنا کہا سچ کردکھایا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی صاحبزادی ایرا خان کی شادی پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ان کے رونے اور آنسو پوچھنے کے لمحات کیمرے میں قید ہوگئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ماضی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی ایرا کی شادی میں بہت روئیں گے۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں بہت جذباتی ہوں، اُس دن میں یقیناً بہت رونے والا ہوں، میں اپنی مسکراہٹ اور آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکتا۔

- Advertisement -

جب گزشتہ دنوں ایرا اور نوپور باقاعدہ شادی کے بندھنے میں بندھے تو کسی بھی عام باپ کی طرح اس لمحے عامر بھی جذبات کے ہاتھوں مجبور ہوکر روتے نظر آئے۔

شادی کی تقریب سے وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے دولہا اور دلہن نے انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔ اس دوران ایرا کے والد عامر خان جو کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس تھے روتے ہوئے نظر آئے جبکہ وہاں موجود اکثر مہمان بھی جذباتی ہو گئے۔

اس کے علاوہ شادی کی تقریب سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ رینا دتہ بھی اپنے آنسو صاف کرتے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے دنوں شادی کی رجسٹریشن کے بعد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر ادے پور میں گزشتہ شب ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

ایرا نے اپنی شادی کے دن مسیحی طرز کی دلہن بننے کا انتخاب کیا اور وہ سفید رنگ کے گاؤن میں نظر آئیں جبکہ اُن کے شوہر نوپور شیکھرے خاکی رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں