پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عامر خان کا کپل شرما سے شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ نے معروف کامیڈین اور ٹی وی ہوسٹ کپل شرما سے ایک ملاقات میں بڑا شکوہ کر ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عامر خان گزشتہ روز نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم ’کیرن آن جٹا تھری‘ کی لانچنگ تقریب میں شریک تھے جہاں کپل شرما بھی موجود تھے۔ عامر خان نے جب انہیں دیکھا تو ایک بڑا شکوہ کر ڈالا۔

عامر خان نے پہلے تو وہاں موجود کپل شرما کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح بن گیا ہوں۔ انہوں نے میری اتنی شاموں کو رنگین بنایا جس میں میں بہت ہنسا ہوں۔ یہ اتنے مزاحیہ ہیں کہ میں نے کچھ ہفتے قبل انہیں فون کیا اور اتنے لوگوں کو ہنسانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے اس موقع پر کپل شرما کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کپل میں تمہارا بہت بڑا مداح ہوں لیکن میں یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے مجھے اب تک اپنے شو پر کیوں نہیں بلایا۔

اس موقع پر کپل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس دن عامر میرے شو میں آئیں گے، میرے شو کی خوش قسمتی کا دن ہوگا، میں نے کئی بار عامر خان کو شو کیلئے دعوت دی لیکن انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ابھی جارہا ہوں، بعد میں ملتا ہوں اور پھر عامر خان اس کے 3 سالوں بعد ملاقات کرتے ہیں،

کپل کی وضاحت پر عامر خان نے بتایا کہ میں اب 100 فیصد آؤں گا، میں آپ کے شو میں اس لیے بھی نہیں آتا کہ مجھے آپ ہر بار فلم ریلیز کے وقت بلاتے ہیں، آپ مجھے انٹرٹینٹمنٹ کیلئے بلائیں تو میں ضرور آؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں