بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

مسٹر پرفیکشنسٹ کی والدہ سے متعلق تشویشناک خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان دیوالی کی چھٹیوں پر اپنے گھر موجود تھے جہاں ان کی ماں کو دل کا دورہ پڑا۔

بالی وڈ کے خان نے فوری طور پر اپنی ماں کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرادیا ہے،

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان بھی اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی ماں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کے بھائی کا اداکار سے متعلق انکشاف

رپورٹس کے مطابق زینت حسین کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جبکہ تاحال اہل خانہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 13 جون کو عامر خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی ماں کا یوم پیدائش منایا تھا۔ پارٹی میں اداکار کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایک ٹی وی شو میں عامر خان نے کہا تھا کہ ان کا سب سے بڑا پچھتاوا اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت نہ گزارنا تھا ۔

انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی میں فیملی اور رشتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنی ماں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں