اشتہار

عامر لیاقت نے کیماڑی کوضلع بنانے کا اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سندھ ہائی کورٹ میں ضلع کیماڑی کی تشکیل چیلنج کردی ، جس میں کہا کیماڑی کی تشکیل پیپلز پارٹی نے عصبیت کی بنیاد پر کی۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کوضلع بنانے کا اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کےایم این اےعامر لیاقت نے درخواست دائر کردی۔

درخواست گزارعامر لیاقت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی غربی کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، کیماڑی کی تشکیل پیپلز پارٹی نے عصبیت کی بنیاد پر کی۔

- Advertisement -

فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنا منصوبہ بندی کاحصہ تھا، حکومت سندھ بڑی منصوبہ بندی سے کام کر رہی ہے، بلدیاتی حکومت قائم ہے نئے ضلع پراس سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دی تھی، کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ،ہاربر اور ماڑی پور کو شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ اس وقت غربی میں 7 سب ڈویژنز منگھوپیر،سائٹ ،بلدیہ ،اورنگی،مومن آباد،ہاربر اور ماڑی پور شامل ہیں،آبادی کے حساب سے ضلع غربی پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے۔

اجلاس میں کچھ وزرا نے خیرپور کو بھی 2 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرنے کی تجویز دی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضلع جنوبی کو ڈسٹرکٹ کراچی کا نام دینے کی تجویز کے ساتھ شہر قائد کے اضلاع کو وہاں کے مشہور علاقوں کے نام دیے جانے کی بھی تجویز دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں